شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انجمن تاجران بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کی حلف برادری کی تقریب انکے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار تھے اس موقع پر محمدریاض علوی ،فرحت منظور ‘ خالدمغل ودیگر انکے ہمراہ تھے اس موقع پر اختر اقبال ڈار نے نومنتخب صدر میڈم بشریٰ بخاری ،جنرل سیکرٹری میڈم کرن اصغر،ڈائریکٹر مسر رخسانہ تصور، سرپرست اعلیٰ میڈم زرتاج زریں، چیئرمین میڈم صبیحہ منظور ، سینئر وائس چیئرمین میڈم زیب النساء،سینئر نائب صدرمیڈم عالیہ رشید،آنسہ ماریہ،نائب صدور شہلہ سعادت ، میڈم لنبی، میڈیم آسیہ ، میڈیم رضیہ بیگم،میڈم آسیہ ،میڈم نگینہ ،نادیہ عامر،اسماءاختر،فردوس غلام حسین ،شکیلہ خلیل،صائمہ علی،جوائنٹ سیکرٹری میڈم افشاںعلیم سمیت دیگر سے حلف لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے اختر اقبال ڈار نے کہاکہ معاشرے میںترقی کیلئے خواتین کے کردارکو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے عہدےداروں کی تقریب ‘ اختر ڈار نے حلف لےا
Oct 12, 2022