لاہور (خصوصی نامہ نگار )ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس بنیادی عقیدے پرحملہ آور ہونے کی کوشش کی عاشقان مصطفی نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ کر کے دکھایا۔ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے جامع مسجد احسان چوبرجی لاہور میں سیر ت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی صدارت مولانامحمدانیس مظاہری نے کی۔اس موقع پر مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم، نائب امیر مجلس لاہور میاں رضوان نفیس ودیگر علماءبھی موجود تھے۔
ربیع الاول وحدت، اتحاد کا
مہینہ ہے: مرید حسین نقوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ ربیع الاول وحدت و اتحاد کا مہینہ ہے ،کائنات کو اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد کیلئے خلق کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا لعل خان توحیدی،مولانا غلام شبیر، مولانا مختار جعفری،مولانا زاہد کاظم اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔