لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ عید میلاد النبی دنیا میں انسانوں کےلئے امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے اس خوشی اور مسرت کے دن عالم اسلام کے مسلمان اپنے رب کی طرف سے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ملنے کی خوشی میں عید کی خوشیاں مناتی ہیں ۔حضور اکرم کی آمد سے پوری کائنات کے فرشتے جن وانسان سمیت تمام مخلوق کے لئے خوشیاں کو پیغام لاتی ہے۔حضور اکرم کی تعلیمات سے دکھی ، بے سہارا ، مجبور اور غلام انسانوں کو آزادی جیسی نعمت نصیب ہوئی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلبرگ میں عیدمیلادِالنبیکے جلوس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلوس میںمولانا مختار احمد صدیقی،ڈاکٹر مفتی سلمان قادری، مفتی سید عاشق حسین شاہ ،پیر منور حسین شاہ ،قاری عبدالرحمن نورانی ،مولانا ثاقب افضل ،مولانا نعیم احمدنورانی ،مولانا وسیم شہزاد،رشید احمد رضوی،میاں محمد اشرف ،قاری عبدالحمید،قاری اعجاز احمد نورانی،قاری محمد وسیم رفیق اور دیگر علماءنے بھی خطاب کیا۔