دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام کے اعلیٰ عہدیداروں نے قطر میں اہم افغان طالبان رہنماو¿ں سے ملاقات کی ہے۔ امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے مارے جانے کے بعد اعلیٰ امریکی حکام نے طالبان سے پہلی ملاقات کی ہے۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے طالبان وفد سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے طالبان کے وفد سے دوحہ میں ملاقات کی۔ طالبان حکومت کے انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی ملاقات میں شریک تھے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام اور طالبان وفد کے درمیان ملاقات ہفتے کے روز دوحہ میں ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا کو موجودہ افغان حکومت سے اچھے تعلقات قائم کرنے چاہیے، افغانستان میں طاقت کا استعمال کامیاب نہیں رہا۔
دوحہ مذاکرات