لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہورنے غلط پارکنگ کرنے والی گاڑےوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے پہلے روز اےک ہزار 219 گاڑیوں کو 2,2 ہزار روپے جرمانے کے چالان ٹکٹس جاری کئے ہےں ۔جن مےں سٹی ڈویژن میں 709 جبکہ صدر ڈویژن میں 502 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سٹی ڈوےژن میں 4 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ دھواں چھوڑنے پر 110 گاڑیوں کو 2،2 ہزار کے چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ سی ٹی او لاہورمنتظرمہدی نے کہا ہے کہ نوپارکنگ زون میں پارک گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔بغیر لائسنس، ون وے اور دھواں چھوڑنے پر پہلے ہی 2، 2 ہزار روپے کے جرمانہ کےا جارہاہے۔ قانون شکن افراد کے خلاف زیروٹولرنس اپنانے سے ان حوصلہ شکنی ہوگی۔
غلط پارکنگ کےخلاف کریک ڈاو¿ن ،اےک ہزار 219 گاڑیوں کے چالان ٹکٹس جاری
Oct 12, 2022