لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تونسہ شریف میں نئے ماڈل بازار کا قیام عمل میں لایا ہے ۔سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر ماڈل بازار تونسہ میں دن رات کی محنت سے کام مکمل ہونے کے بعد افتتاح قرعہ اندازی کے زریعے شفاف طریقے سے عمل میں لایا گیا ،جس میں سیکرٹری انڈسٹری کی خصوصی ہدایت پر چیف عالمی تجارتی تنظیم سیل نازیہ جبیں ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت احمد ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ ماڈل بازار تونسہ سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ،جس میں ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے سٹالز دیئے گئے ہیں،جبکہ خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے روزگار کے بہترین مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔
ڈینگی آگاہی واک
لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئرپنجاب اورانجمن حمایت اسلام کے اشتراک سے عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میںیتیم خانہ چوک ملتان روڈ پر واک کا اہتما م کیا گیا جس کی قیادت صدر انجمن سید ضیا حید ر رضوی، سیکرٹری منرلز اینڈ مائنز پنجاب اسداللہ فیض ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن سونیا صدف، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ثوبیہ اورسوشل ویلفیئر آفیسرآمنہ بٹ نے کی اورلوگوں میں پمفلٹ تقسیم کئے ۔
شرکا نے ڈینگی سے محفوظ رہنے کے طریقوں سے متعلق پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
،عوام کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی سٹوربھی بازار میں بنایا گیا ہے تاکہ سبسڈائزڈ اشیا کی فراہمی بھی ایک ہی چھت تلے ممکن ہو سکے،صوبے کے باقی 35ماڈل بازاروں کی طرح ماڈل بازار تونسہ میں سٹال ہولڈر سے کرایہ انتہائی کم اور بجلی کی مفت فراہمی دی گئی،اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے،صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہے ،تونسہ کی پسماندہ عوام کے لئے ایک ہی چھت تلے ضروریات زندگی کی تمام اشیا کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہیں ،ماڈل بازار تونسہ 7 کنال کے رقبے پر محیط ہے،ماڈل بازار تونسہ میں سٹالز لینے کے لئے خواہش مند افراد کے لئے جاری کردہ درخواستوں کی تعداد 1799 ہے جبکہ 1343 درخواستیں ماڈل بازار انتظامیہ کو واپس موصول ہوئی ہے ، انکے عوض 116 خوش نصیب افراد قرعہ اندازی کے ذریعے سٹالز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ان سٹالز میں سبزی ،پھل ،کریانہ ،مٹن بیف ،اورچکن سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر عوام کو روزانہ کی بنیاد پر دستیاب ہو گئے ،اس کے علاوہ کراکری ،گارمنٹس ،جوتے ،کھلونے ،سمیت دیگر اشیا عوام کو مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہو گئی ،جبکہ عوام کو تجربہ کار عملہ کی بدولت ریٹ کےلئے کسی بحث میں الجھنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئی گئی ۔