فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات اقدامات کر رہی ہے، مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، عمران خان کرپٹ،جھوٹا،نااہل اور منافق ترین انسان ہے جس کے تمام چہروں کو قوم پہچان چکی ہے، نواز شریف نومبر میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لے کر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان بات بات مکرنے والا جھوٹا ترین انسان ہے،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی استعفیٰ دے کر مکر گئے اور ابھی تک مراعات حاصل کر رہے ہیں عمران خان کے نزدیک اخلاقیات اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی فساد کی اجازت نہیں دی جا سکتی اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون خود اپنا راستہ بنائے گااگر کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی کوشش کی تو وہاں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔
دہشتگرد ہمارے حوصلے پست
نہیں کر سکتے: ذوالفقار علی بدر
اہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے سوات میں سکول وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردہمارے بچوں پر حملے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے، دہشت گردوں کا معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کے بعد آسانی سے فرار ہونا صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
تبدیلی حکومت دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہونے کے بجائے خود ملک دشمنی میں ملوث ہے۔ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے ڈرائیور کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اورحملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔