لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر محمدپرویزملک مرحوم کی پہلی برسی منائی گئی ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ عمران نذیرکی قیادت میں وفد نے پرویزملک مرحوم کی قبر پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی،مغفرت اورانکے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کےلئے دعا بھی کی۔وفد میں ایم این اے علی پرویزملک،ایم پی اے چودھری شہبازاحمد سابق ایم این اے مہر اشتیاق احمد اور لیگی رہنما سید توصیف شاہ،عامر خان سابق مئیرلاہور کرنل ر مبشر جاوید، سابق ڈپٹی مئیر سواتی خان، میاں طارق چودھری باقر حسین،ریحان بیگ،عامر رضا،مرزا نوید شامل تھے۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے پرویز ملک کی ملک، پارٹی اور جمہوریت اور عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پرویز ملک نے اس ملک اپنی پارٹی اور حلقے کی عوام کے لئے بے تحاشہ کام کیا۔