فاﺅنٹین ہاﺅس کے زیر اہتمام مینٹل ہیلتھ کے مسائل کے حوالے سے تقریب 

Oct 12, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)فاو¿نٹین ہاو¿س( انسٹی ٹیوٹ فار مینٹل ہیلتھ) کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر مینٹل ہیلتھ کے مسائل اور ان کے حل پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں فاو¿نٹین ہاو¿س کے ممبران (مریضوں) نے حمدوثنا، نعتِ رسول مقبول، نغمے اور سائیکوڈرامہ پیش کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر تقر یب کے چیف گیسٹ ڈاکٹر اظہارالحق ہاشمی (ایگزیکٹو ممبر فاو¿نٹین ہاو¿س) نے فاو¿نٹین ہاو¿س کے حوالے سے بات کر تے ہوئے،پاکستان بننے سے قبل سر گنگارام ،اور پاکستان بننے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر رشید چوہدی(محروم)،پروفیسر ڈاکٹر ہاون رشید چوہدری(محروم) اور چیرمین ڈاکٹر محمدامجد ثاقب کی انسانیت خیز خدمات کو سراہا۔

مزیدخبریں