لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔ انہی دونوں ٹیموں کے درمیان دوسراسیمی فائنل کل 13 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔سری لنکا ویمن ٹیم کی جانب سے دیا گیا 113 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 7 گیندپہلے حاصل کرلیا۔سنسنی عائشہ نسیم نے لگاتار 2 گیندوں پر چھکے لگا کر ٹیم کو جتوایا۔ندا ڈار 26 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے۔ عمائمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سری لنکن ویمن ٹیم 18.5 اوورز میں 112 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ عمائمہ سہیل نے 13 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی چماری اتھاپتھو 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ عمائمہ سہیل نے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ بنا لیا‘13 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان میچ خراب موسم کی وجہ سے نہ ہوسکا ۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے پہلی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کل بھارت اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔