جنوبی افریقہ ورلڈکپ 2023 ءمیں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

Oct 12, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت سے شکست کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے کوالیفائر راو¿نڈ کھیلنا ہوگا۔ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جن میں بھارت،آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنا ہوگا ۔

آئرلینڈ، زمبابوے اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ نے اگلے سال آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد انکے براہ راسٹ ورلڈکپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات تقریبا معدوم ہوچکے ہیں۔ اگر جنوبی افریقی ٹیم کوالیفائر راو¿نڈ میں بھی فلاپ ثابت ہوتی ہے تو وہ ورلڈکپ 2023 سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں