حکومت نے قومی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا 


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے روک دیا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو سلطان اذلان شاہ کپ کےلئے این او سی دینے سے انکار کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایس بی سے سلطان اذلان شاہ کپ کیلئے این او سی کیلئے رجوع کیا تھا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف ڈی نوٹیفائی حیدر حسین کے نام لکھے ہوئے خط میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے واضح کیا کہ ہاکی کے حوالے سے قائم کمیٹی کا فیصلہ آنے تک کسی قسم کے ایونٹ میں حصہ نہ لیا جائے۔کمیٹی کا فیصلہ آنے تک ہاکی کے متعلق کسی بھی شخض یا ٹیم کو این او سی نہیں دیا جائےگا۔ حکومت نے ہاکی کے معاملات کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا کیمپ ان دنوں کراچی کے عبدالستار ایدھی سٹیڈیم میں جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...