لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دےدی،پاکستان نے وکٹوں پر130 رنز بنائے،میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا‘۔ بابر اور رضوان نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا،بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 27رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1رن بنا کر چلتے بنے، آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ٹم ساﺅتھی ‘مچل سنٹنر ‘مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔131رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز فن ایلن اور ڈیون کونوے نے117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، پہلی وکٹ 117 رنز پر گری فن ایلن کو شاداب خان نے 62 رنز پر آﺅٹ کیا،نیوزی لینڈ نے 23 گیندوں قبل ہدف حاصل کیا، ڈیون کونوے 49 اور کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔مائیکل بریسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بابر اعظم نے کہا کہ پچ سلو تھی ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، آج کا دن ہمارے لیے برا تھا۔ جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر بات کرینگے اور ٹھیک کرنے کی کوشش کرینگے ۔ بیٹرز کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے باﺅلرز کیلئے ہدف کا دفاع کرنا مشکل تھا ۔ آئندہ میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے ۔ میچ جیتنے کےلئے 130رنز بہت کم تھے۔ 160کے قریب سکور ہوتا تو میزبان ٹیم کو روک سکتے تھے۔ کین ولیم سن نے کہا کہ پہلے میچ کی نسبت بہتر کھیل پیش کیا ہے ‘ بہتر ی آئی ہے ۔ باﺅلرز نے لائن اینڈ لینتھ پر باﺅلنگ کی جس کی وجہ سے کامیاب ہوئے ۔ فن ایلن نے زبر دست بیٹنگ کی ۔ ہر دن کے ساتھ بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
قومی ٹیم 130تک محدود‘افتخار کے 27رنز ‘کیویز نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا‘فن ایلن کے 62رنز ‘مائیکل بریسویل بہترین کھلاڑی قرار پائے
Oct 12, 2022