ایوان تقریباً خالی تھا‘ ایجنڈا 15 منٹ میں نمٹ گیا‘ غوث بخش اور خورشید شاہ دیر تک گفتگو کرتے رہے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹہ 15منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے قائمہ کمیٹی میں زیر التو امتناع سود بل کو قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ نکتہ اعتراض پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ان کا امتناع سود بل اب بھی قائمہ کمیٹی کے پاس پڑا ہے، جب سے موجودہ حکومت آئی ہے فنانس کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا، اگر ہوا ہے تو مجھے نہیں بلایا گیا۔ اجلاس سے قبل جی ڈی اے کے رکن غوث بخش مہر وزیر آبی وسائل سی خورشید شاہ کی نشست پر آئے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کافی دیر گفتگو کرتے رہے۔ ایوان تقریبا خالی تھا اجلاس کا طے شدہ ایجنڈا تو سپیکر نے15منٹ میں نمٹا دیا اس کے بعد ارکان کو نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت دینا شروع کر دی، کورم کی نشاندہی پر اجلاس کی کارروائی جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کرنا پڑی۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...