شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پریس کلب شیخوپورہ، علمی ادبی ثقافتی و فکری تنظیم پیام پاکستان اور محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میںسر سید ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کی ، تقریب میں شعبہ صحت، تعلیم و ادب اور صحافت و ثقافت کے حوالے سے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے ، تقریب میں صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ، جنرل سیکرٹری رانا عثمان، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک سمیت تعلیم و ادب و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر رانا عمران امین کو مبارکباد دی اور انکی علمی ادبی و ثقافتی خدمات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ علاقائی سطح پرتعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر فرد کا حق ہے ، حکومت سستی و معیاری تعلیم یقینی بنائے پرائیویٹ سیکٹر بھی کردار ادا کرے۔
علاقائی سطح پرتعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے :ناصر ہ جاوید
Oct 12, 2022