گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیرنے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر نے یورپ کی پر تعیش زندگی چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کی۔ ڈاکٹر قدیر نسل نوکیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام غیر معمولی محنت اور مہارت سے مکمل کیا جسکے باعث پاکستان دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ ہم محسنِ پاکستان کو نہ بھولیں ہیں اور نہ بھولنے دیں گے۔ انکی ملی خدمات پر بڑی یونیورسٹیوں میں چیئرز قائم کی جائیں۔دریں اثناء چوہدری شوکت منیر کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی پر ان کی قومی خدمات کو سراہا گیاا ور بلندی درجات کی دعا کی گئی ۔