نبی کریم ؐ نے اپنے اخلاق ،کردارسے صادق و امین کا لقب پایا: ڈاکٹر وسیم عباس


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وائس آف پنجاب گوجرانولہ کے زیراہتمام گورنمنٹ میاں رحمت علی گریجویٹ کالج فار ویمن میں عشرہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ڈاکٹر محمد وسیم عباس اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گفٹ یونیورسٹی نے بطور مقرر اور پرنسپل ڈاکٹر لبنی اخلاق نے بطور مہمان شرکت کی، طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد وسیم عباس نے کہا کہ سیرت نبویؐ وسلم عملی نمونوں سے بھری پڑی ہے نبی کریم ؐ نے اپنے حسن اخلاق اور کردار کے ذریعے صادق و امین کا لقب پایا،ڈاکٹر لبنی اخلاق نے اس سمینار کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم دنیاوی کامیابی کے لیے اتنی محنت کرتے ہیں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح کامیاب ہو جائیں مگر ہمارا اصل مقصد ہماری آخرت میں کامیابی ہونا چاہیے اور اس کامیابی کو حاصل کرنے کا واحد راستہ سیرت نبوی ؐ پر عمل ہے ،کالج کے ہونہار بچوں کی جانب سے سیمینار کی مناسبت سے کیلی گرافی بھی کی گئی اور ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وائس آف پنجاب کی جانب سے سے انہیں سرٹیفیکیٹس اور مقررین کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن