گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر کے نائب صدر عادل ندیم نے سیکریٹری ہیلتھ کی ہدایت پر وفد کے ہمراہ سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیاانہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ میں ڈینگی کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے لہٰذا سوشل سکیورٹی ہسپتال میں تمام طبی انتظامات کئے جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو دی جانے والی طبی سہولیات میں کچھ شکایات ہیں لہٰذا انہیں دور کرنے کیلئے انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔بعد ازاں انہوں نے ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈز کا تفصیلی معائنہ اور ہسپتال ڈینگی کے متعلق کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اراکن مجلس عاملہ ملک افضل ،شیخ نعیم آصف ،سابق رکن مجلس عاملہ میاں ندیم ،رکن چیمبر خرم شہزاد بٹ ،کامران خالد بٹ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر مد ثر اقبال ڈپٹی ایم ایس نے کہا کہ اس وقت ہسپتال میں صرف 2ڈینگی کے مریض ہیں جنہیں بہترین طبی سہولیات دی جارہی ہیں ،ہم نے ڈینگی وباء سے نمٹنے کیلئے مختلف وارڈز میں انتظامات کر لئے انہوں نے بتایا کہ پہلے ہم روزانہ کی بنیاد پر 400کے قریب مریضوں کو دیکھتے تھے اس ان کی تعداد 12سو تک ہو چکی جس کی وجہ سے ہمیں کچھ مسائل درپیش ہیں لیکن وسائل کی کمی کے باوجود بھی ہم بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
گوجرانوالہ میں ڈینگی کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے:عادل ندیم
Oct 12, 2022