نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ اور چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تنظیم میں بطور نائب صدر نامزدگی میاں شہباز شریف کی عالمی سطح پر قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے حالیہ سیلاب کے بعد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جرات مندانہ اور موثر طریقے سے شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی جس کے اعتراف میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلقہ تنظیم سی او پی 27 نے انہیں نائب صدارت دینے کا اعلان کیا اس تنظیم کے 195 ممالک ممبرز ہیں اب میاں محمد شہباز مصر کے شہر شرم الشیخ میں 6 سے 18 نومبر تک ہونے والی عالمی کانفرنس کی صدارت کریں گے جو پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اس سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی جبکہ عمران نیازی ہمیشہ پاکستان کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بنا ۔