گوادر(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ نے کہا کہ گوادر میں بینک اور دیگر نجی ادارے جو کام کررہے انہیں چاہیے کہ وہ گوادر کی ترقی اور سماجی کاموں سمیت مختلف سماجی شعبوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کرکے علاقے کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر مختلف بینک منیجروں کے اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں کام کرنے والے نجی ادارے عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مضبوط روابط بنانے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ نجی اداروں کے سماجی کاموں کی ادائیگی میں ان کی ہر ممکنہ معاونت کرے گی۔
بینک اورنجی ادارے گوادرکی ترقی کے کرداراداکریں:ڈپٹی کمشنر
Oct 12, 2022