محکمہ مذہبی امور کے  زیراہتمام سیرت البنی ؐ کانفرنس17اکتوبرکو ہوگی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بابر سلطان گوندل نے بتایاہے کہ محکمہ مذہبی امور و اوقاف حکومت پنجاب کے زیراہتمام سالانہ زونل سیرت البنی ؐ کانفرنس سابق ضلع کونسل ہال میں17اکتوبر بروز سوموار 10بجے  ہوگی جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام " معاشرے کی اخلاقیات ‘ اصلاح اور تربیت‘ سیرت النبی ؐ کی روشنی میں "کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے، تقریب میں بطور مہمان خصو صی ڈائر یکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری شرکت کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن