خواتین معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں:عبدالقدیر فاروقی

Oct 12, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ما ئوں کی گو د درسگاہ بن جا ئے توپاکستانی قوم اقوام عالم کے بام عروج پر پہنچ سکتی ہے خواتین معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیںان خیا لا ت کا اظہارچیئر مین ہیلتھ وے ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر سید عبدالقدیر فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا تعلیم ترقی کا سب سے بڑا زینہ ہے نسل نو کی بہتر تعلیم و تر بیت کے لئے والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بچے مستقبل کا سرما یا ہے ان کی جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر انداز میں ذہنی نشو نما ضروری ہے جدید تعلیم حا صل کیے بغیر ترقی یا فتہ قوموں کا مقابلہ ممکن نہیں بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے جہالت کے اندھیرے صرف اور صر ف تعلیم سے ہی ختم کیے جا سکتے ہیں پاکستان کے ترقی یا فتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لئے طلبہ کو کڑی محنت کرنا ہوگی جدید تعلیم سے آراستہ طلبہ وطالبا ت ہی ملک وقوم کا اصل سرما یا ہیں اقوام عالم میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے جدید تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے۔

مزیدخبریں