حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے ڈسٹرکٹ بار میں ٹف ٹائلز اور شیڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بار کی صدر میڈم خالدہ شاہد ایڈوکیٹ، محمد فاروق کھوکھر چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بار کونسل ، سیکریٹری بار ہارون شہزاد بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ بار اور بینچ کے تعلقات کومضبوط بناکر ہی عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔ بار کی صدر میڈم خالدہ شاہد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلارہی ہیں۔ جبکہ محمد فاروق کھوکھر کا کہنا تھا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کے لئے انتھک جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی انکی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔