عشرہ شان رحمت لعالمینؐ، گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں محفل میلاد کا اہتمام


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1حافظ آباد میں عشرہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے حضور نبی کریم ؐ کی بارگاہ اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیا۔اس موقع پر سکول ہیڈ مسٹریس اور دیگر اساتذہ کرام نے حضور نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ ، اسوہ حسنہ اور تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آپ ؐ پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے ، عرب کے وہ لوگ جو لڑکیوں کو انکا حق دینے کی بجائے انہیں زندہ درگور کردیتے تھے آپ کی آمد سے عدل و انصاف کا بول بالا ہوا خواتین کو اسلام میں برابر حقو ق ملے۔آپؐ نے خواتین کو عزت واحترام دے کر ثابت کیا کہ دین اسلام میں خواتین کی بہت عزت کا مقام ہے جو اس سے قبل کسی اور مذہب میں نہیں تھا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آپ ؐ رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ بن کر آئے آپکی تعلیمات او راسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ آپؐ کی حیات مبارک ہمارے لیے کامیابی کا بہترین نمونہ ہے ۔ اس دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن