جوئیانوالہ: عشرہ رحمت للعالمین کے حوالے سے سرکاری سکول میں تقریری مقابلہ

Oct 12, 2022


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)عشرہ رحمت للعالمین کے حوالے سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جھامکے میں تقریری مقابلہ بعنوان آنحضورؐ بحیثیت معلم اعظم منعقد ہوا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن افسر شیخوپورہ نے کی، تقریب میں ادارہ ہذاٰکے سابق ہیڈماسٹر ملک ریاست علی جنجوعہ ، محمد غیاث قریشی، سید نصیر الحسن گیلانی، ممتاز قریشی، ڈاکٹر سکینہ بہادر ملک ، رخسانہ چراغ ، جمیلہ یونس جنجوعہ ، سلمی تصدق ، شکیلہ ارشد ، میڈم فرزانہ ، رانا راشد ظہیر ، میاں علی عابد و دیگر سابق معلمین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر چوہدری طارق محمود ، چوہدری جاوید اقبال ،رانا آصف بھٹی ، استاد خادم حسین وارثی ، ملک عبد الغفار ، راشد دانش انصاری و مقامی معلم گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جھامکے و دیگر نمائندہ شخصیات اور اہل علاقہ و طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں