گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیشن کورٹس میں انصاف لائرز فورم کا ضلعی کنونشن ہوا ۔ صدارت ڈو یژنل آ رگنائزر انصاف لا ئرز فورم و سابقہ ممبر پنجا ب بار کونسل چوہدری محمدسعیدبھٹہ ایڈووکیٹ نے کی اور ضلعی اور سٹی تنظیم کے عہدیداروں میں نو ٹیفکیشن تقسیم کئے اور ان کو مبا رکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ہم وکلاء متحد ہو کر اپنے قا ئدعمران خان کے ساتھ ہیں ، لانگ مارچ میں ہراول دستہ کے طور پر شامل ہو نگے اور انصا ف لا ئر ز فورم کوگوجرانوالہ ڈو یژ ن میں مزید فعال اورمضبوط بنا ئیں گے جلد ہی اضلاع و تحصیلوں میں تنظیمیں بنا ئیں گے۔ قبل ازیںراناشاہدبلال خاں کو ضلعی صدر،رانا عثمان نثارخاں کوضلعی جنر ل سیکرٹر ی جبکہ محیل رضاعابدی کو سٹی صدر،چوہدری ابو بکرنواز کوسٹی جنرل سیکر ٹری نامزد کیا گیا۔کنو نشن میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار آ صف محمو د رند ھاوا،ڈپٹی ڈویژنل آ رگنائز ر انصاف لائرزفورم ند یم اشر ف کھوکھر ایڈووکیٹ،سٹی صدر خواتین ونگ شکیلہ رانا،صدر پی ٹی آ ئی کھیالی ٹا ؤن جبار احمد باری و دیگرسینئروکلاء نے شر کت کی۔