عمران خان ملکی آزادی وخودمختاری کی جدوجہد کررہے ہیں:میاں علی بشیر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا فخر اور ناز ہیں جو عوامی مسیحا اور ملکی حقیقی آزادی وخودمختاری کی جدوجہد کررہے ہیں عمران خان کے خلاف جاری انتقامی کاروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ہم پارٹی قیادت کی کال کے منتظر ہیں جب بھی احتجاج کی کال دی گئی ہمیشہ کی طرح اس احتجاجی تحریک میں بھی پیش پیش ہوں گے ہمارا جینا مرنا پاکستان اور عمران خان کیلئے ہے ، اپنے ایک بیان میں میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملکی سیاست میں کردار کلید ی ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی عمران خان کو مائنس کرنے کی سازشیں کرنیوالے خود مائنس ہو جائیں گے ، امپورٹڈ حکومت جس مقصد کی خاطر اقتدار میں آئی ہے قوم اس سے اچھی طرح آگاہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...