رابعہ فاروقی نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی تنظیم کا نائب صدر بننے پر شہباز شریف کو مبارکباد کی قرارداد جمع کرا دی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے متعلق تنظیم کا نائب صدر بننے پر مبارک باد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بہترین نمائندگی کی۔ جس پر وزیراعظم شہباز شریف کو یہ عالمی اعزاز حاصل  ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو ایس سی او تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی تجویز کو دیگر ممالک نے تائید، پاکستان کو اقوام متحدہ کے 195 رکن ممالک میں سے یہ اعزاز ملنا بڑی کامیابی ہے۔
قرارداد 

ای پیپر دی نیشن