بجلی بلوں میں ٹیکسز کیخلاف کیس میں نوٹسز جاری ،جواب طلب

Oct 12, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے بجلی بلوں میں ٹیکسز کے خلاف کیس میں نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب صدر میاں محمد اسلم وغیرہ کے کی درخواست پر سماعت کے دوران خضرحیات ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ آئیسکو نے بلوں میں غیر ضروری چارجز لگا دیے، جن کی ادائیگی عام شہری کے بس کی بات نہیں، عدالت نے فریقین سیکرٹری پانی و بجلی، آئیسکو اور ایف بی آرکو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
 نوٹسز جاری

مزیدخبریں