لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے رات کو دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ جو بھی ادارہ کام کرے جوڈیشل واٹر کمیشن کے علم میں لائے۔ جوڈیشل واٹر کمیشن تمام اداروں کو مانیٹر کرے گا، آئندہ سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سموگ کو ایمرجنسی قرار دینے کے حوالے سے قانون سازی کی جا سکتی ہے۔ یانہیں اس حوالے سے عدالتی معاونت کی جائے۔ آئندہ چار ماہ سموگ کے حوالے سے بڑے خطرناک ہیں۔
سموگ
سموگ کیس کی سماعت‘ ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں بند کرنے کا حکم
Oct 12, 2022