اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)حکومت کی جانب سے قومی رحمت للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی ایکٹ منظور ہوئے ڈھائی ماہ بعد بھی بدستور غیر فعال ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی عدم دلچسپی کے سبب اتھارٹی اب تک فعال نہ ہوسکی ہے۔ ترمیمی بل پیش کرنے والے حکومتی اتحادی جے یو آئی کے ممبران نے وفاقی وزیر تعلیم کی کئی مرتبہ توجہ مبذول کرائی،مگر ان کی دلچسپی نظر نہیں آئی۔ سابق حکومت کی جانب سے وزیر اعظم سیکریٹ میں قومی رحم للعالمین اتھارٹی کے چیئر مین، تمام ممبران اور ڈائیریکٹر جنرل کے قائم کردہ دفاتر بھی خالی کرادیئے گئے ہیں۔اب تک اتھارٹی کے نئے چیئر مین اور ممبران کی تقرر ی کا عمل بھی رکا ہوا ہے۔
غیر فعال
رحمت للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی منظور ی کے باوجود ڈھائی ماہ بعد بھی غیر فعال
Oct 12, 2022