پاکستانی قوم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرے گی: طاہر اشرفی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسٰی نے کہا ہے کہ بین المسالک و بین المذاہب روابط وقت کی اشد ضرورت ہیں، مختلف مسالک و مذاہب کے قائدین سفارتی تعلقات میں بھی بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہر شخص کو مذہبی آزادی کا حق ہے، پاکستان علماء کونسل رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مل کر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں مصروف ہے اور اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کے حوالے سے پاکستان علماء کونسل کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان کے علماء و مشائخ نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ ورانہ تشدد کے خاتمے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔ یہ بات انہوں نے بطور مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایمان کا تعلق ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق جسم اور روح کا تعلق ہے۔ سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ رشتہ ہے۔ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاک فوج آج بھی سعودی نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہی ہے۔ پاکستانی قوم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان و مال سمیت کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، مولانا فضل الرحمان خلیل، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، اقلیتی رہنما پادری بشپ آزاد مارشل اور مولانا احمد لدھیانوی نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی عرب کے سفیر کو سوینئرز بھی پیش کئے۔
طاہر اشرفی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...