پیر محل‘ قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) خاتون اور بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ پیر محل کی مضافاتی آبادی سی پلاٹ کی رہا ئشی خا تون نسرین بی بی زوجہ محمد رمضان نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش عثمان ولد لطیف نے اپنے ایک ساتھی سے باہم صلاح مشورہ ہو تے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر میری بہن (پ) کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعہ کا علم ہونے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ قصور میں فقریے والا کے رہائشی محمد اسلام نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 9 سالہ بیٹا محمد (الف) قرآن پاک حفظ کررہا ہے، دو روز قبل میرا بیٹا دکان سے سامان لینے گیا‘ ملزمان عبدالرحمن اور محمد طارق اپنے گھر کے پاس ہی کھڑے تھے کہ میرے بیٹے کو زبردستی کھینچ کر اپنے گھر لے گئے اور اسے برہنہ کر کے باری باری جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ میرے بیٹے کی چیخ و پکار کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مصروف کارروائی ہے۔
زیادتی