ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے صدر عارف علوی کے بیان کے بعد کہ" سائفر کو سازش نہیں سمجھتا " نے عمران خان کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نہ کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈالر،پٹرولیم مصنوعات اور گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔ مشکلات میں پھنسے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے قومی و بین الاقوامی سطح پر پی ڈی ایم حکومت کی کوششیں جاری ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ عمران خان پاکستان میں افراتفری و معاشی عدم استحکام پھیلانے کیلئے لوگوں سے حلف لیتے پھر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یوسف گیلانی
مشعال ملک