بحیرہ روم میں گیس فیلڈز مشترکہ تقسیم: لبنان‘ اسرائیل میں تاریخی معاہدہ

یروشلم (نوائے وقت رپورٹ) لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تعین کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے بعد بحیرہ روم سے گیس کی پیداوار میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپید نے اسے تاریخی پیشرفت قرار دیا جو اسرائیلی سلامتی کو مضبوط اور معیشت میں اربوں ڈالر کے اضافے کا ذریعہ بنے گا۔ معاہدہ  لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے استحکام کو یقینی بنائے گا۔ معاہدے کے بعد بحیرہ روم میں واقع گیس فیلڈز کو دونوں ممالک میں مشترکہ طور پر تقسیم کر دیا گیا۔
معاہدہ

ای پیپر دی نیشن