روپیہ مزید تگڑا ، دالر ایک روپے سستا : سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا  رجھان 


کراچی (نیٹ نیوز) انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 217 روپے 79 پیسے ہے۔ انٹر بنک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 18 پیسے کم ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 219 روپے ہو گیا۔ انٹر بنک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے تک سستا ہو چکا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا گزشتہ رزو ملا جلا دن رہا۔  100 انڈیکس 56 پوائنٹس کمی سے 42155 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 30 کروڑ شیئرز کا کاروبار 9.84 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہو کر 6848 ارب روپے ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن