آڈیو لیکس، لاس اینجلس کونسل کی خاتون صدر عہدے سے مستعفی


لاس اینجلس(آئی این پی)لاس اینجلس کی ایک شہری کونسل کی خاتون نے آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پر آنے کے بعد کونسل کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ میں نوری مارٹنیزنے نسل پرستانہ اور تضحیک آمیز تبصرے کیے۔ انہوں نے ایک ساتھی کے سیاہ فام بیٹے کے بارے میں بھی تضحیک آمیز گفتگو کی۔نوری مارٹنیز نے ساتھی ڈیموکریٹک کونسل مین مائیک بونن اور ان کے اہل خانہ سے ایک بیان میں معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا استعفی فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن