اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر ، میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور میجر جنرل نعمان زکریا، میجرجنرل محمدظفر اقبال، میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیرشامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں۔ ترقی پانے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں ۔ انہوں نے کرونا کے خلاف مہم کے دوران اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سیلاب سے پیداہونے والی صورتحال اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بطریق احسن ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے 6 لانسرز میں کمیشنڈ حاصل کیا اور وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں جبکہ فارن سٹاف کورس اردن سے کیا۔لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں ادا کیں اورآپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کو کمان کیا۔
ڈی جی آٗی ایس پی آت سمیت 12میجر جنرلز کی لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
Oct 12, 2022