صاف روشن سرسبز لاہور مہم،میانی صاحب قبرستان، سڑکوں و چوکوں کی صفائی شروع 

Oct 12, 2022

لاہور(خبرنگار)صاف روشن سرسبز لاہور مہم کے تحت میانی صاحب قبرستان ہدف پر کام شروع کرکے میانی صاحب قبرستان، سڑکوں و چوکوں کی صفائی کو یقینی بنانا شروع کردیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی،پی ایچ اے، ایم سی ایل کی ٹیموں میں صفائی کیلئے تقسیم کار کی گئی ہے۔ گزشتہ روزمیانی صاحب قبرستان کے اندر واقع اور اردگرد سڑکوں کی صفائی و دھلائی کی گئی۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے شہر کی صفائی و خوبصورتی بحالی پروگرام کے تحت مالیوں کی ترقیوں کیلئے پی ایچ اے کو ہدایات بھی جاری کردیں۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران نگرانی پر مامور ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے نے میانی صاحب قبرستان کی مختلف جگہوں پر 4سو پودے لگائے۔ صفائی کے ساتھ سبز لاہور اہم ہدف ہے۔30فیصد شجرکاری میں اضافہ کریں گے۔ کمشنر لاہور کو اے سی سٹی نے بریفنگ میں قبرستان میں قبضہ واگزاری پر رپورٹ دی۔ کمشنرلاہور محمد عامر نے میانی صاحب کی گرین بیلٹس، گرین ویسٹ کلیکشن اور صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے غازی علم دین شہید کے مزار پر حاضری دی اور دعائے فاتحہ کی۔احاطے میں پودا بھی لگایا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سی کی نگرانی میں آج کام شروع ہوا۔تین دن تک جاری رہے گا۔ افرادی و مشینری وسائل پورے علاقے کو صاف گرین بنانے میں مصروف ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کام علی الصبح شروع ہوا۔ ورکرز محنت و جذبہ سے کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ شہری حکومتی سرگرمی میں حصہ لیں۔ صفائی مہم سے انسداد سموگ میں مدد ملے گی۔ 

مزیدخبریں