اسلام آباد(آئی این پی ) زراعت میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ اورفصلوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کھیتوں میں ریموٹ سینسنگ سسٹم کا استعمال ضروری،کسانوں کو جدید زرعی تکنیک کے فوائد سے آگاہی لازمی۔ پیداوار کو بڑھانے، فصلوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور پانی اور کھاد کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے درست زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے زرعی کھیتوں کا انتظام کرنا بہت ضروری ہے۔ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ باغبانی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان نے کہاکہ پاکستان میں درست زراعت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور یہ پیداوار کے فرق کو کم کرنے اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔
کھیتوں میں ریموٹ سینسنگ کا استعمال،جدید زرعی تکنیکی فوائد آگاہی ضروری:ڈاکٹر اعظم
Oct 12, 2022