لاہور (کامرس رپورٹر) تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پاکستان نے گزشتہ روز مہنگائی اور حکومت کو ناقص مالیاتی پالیسیوں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے حکومت کو ناقص مالیاتی پالیسیاں درست کرنے کیلئے 3 دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدیں گے فوکل پرسن برائے ٹریڈرز پاکستان ناصر سلمان۔ کنوینئر قیصر کیانی ڈپٹی کنوینئر میاں محمد ادریس،صدر شمالی پنجاب رانا جلیل حسن گادی ،کوارڈنیٹر سنٹرل پنجاب ناصر انصاری نے مختلف شہروں میں احتجاج و ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔لاہور میں ناصر سلمان کی قیادت میں تاجروں کی بڑی تعداد سٹرکوں پر نکل آئی جبکہ بعدازا پریس کلب میں موجود حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی۔کوئٹہ بلوچستان، مظفرآباد آزاد کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا،ڈی جی خان، فیصل آباد،حافظ آباد، گوجرانولہ،سیالکوٹ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے پریس کانفرنس کی گی۔ ملک بھر کے تاجروں نے حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر حکومت کا تاجروں کے ساتھ یہی سلوک رہا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ لاہور میں ناصر سلمان نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ انڈسٹری بندہو گئی ہے۔ لوگ بے روزگارہو گے ہیں۔ تاجر کو2 وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے۔ہم حکومت کو جمعہ تک کا وقت دے رے ہیں۔ اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوے تو سخت ردعمل دیں گے۔
تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے مہنگائی ،حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے
Oct 12, 2022