7 یونٹس کو ایک لاکھ 91 ہزارروپے جرمانہ عائد 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد مچھلی اور باربی کیو پوائنٹس کو چیک کیا اور7 یونٹس کوحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 91 ہزارروپے جرمانہ عائد کر کے 26 لٹرسے زائد استعمال شدہ آئل، 6کلو غیر معیاری مصالحہ جات، 5کلو حشرات متاثرہ یوگرٹ، 4 کلو سے زائد ممنوعہ چائنہ سالٹ سمیت 9 کلو نان ٹریس ایبل سوڈا،سرکہ اور گارلک پاؤڈر موقع پر ضائع کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن