اوبر نے کراچی میں آپریشنز کریم کے حوالے کردئیے

کراچی(کامرس رپورٹر)نجی ٹیکسی سروس اوبر نے لاہور کے علاوہ پانچ بڑے شہروںمیں اپنے آپریشنز کریم کے حوالے کرنے کا علان کیا ہے۔نجی ٹیکس سروس اوبر نے کراچی،اسلام آباد،ملتان،فیصل آباد اور پشاور میں اپنے آپریشنز کریم کے حوالے کردیئے ہیں۔ترجمان اوبر کے مطابق ان پانچ شہروںمیں اوبر کے صارفین اوبر کی سبسڈی برانڈ کریم کی ایپ کے ذریعہ خدمات حاصل کرسکیںگے،تاہم لاہور میںاوبر کی ایپ فعال رہے گی اور صارفین اوبر ایپ استعمال کرسکیںگے،ترجمان نے مزید بتایا کہ کریم کے اوبر میںانضمام کے بعد پانچ شہروںمیں آپریشنز کریم کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا،دوسری جانب ترجمان کریم نے بتایا کہ کریم سپر ایپ پر9ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں اورکراچی،اسلام آباد،پشاور،ملتان اور فیصل آباد میںخدمات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن