حیدرآباد چیمبر کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں 

Oct 12, 2022

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی ،سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت ، سرپرست اقبال حسین بیگ ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے سیلاب متاثرین امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ میں بتایا کہ ماحولیا تی تبدیلیو ں سے تباہ کن بارش اور سیلاب سے صوبہ سندھ سب سے زیا دہ متاثر ہوا ہے ، سینکڑوں انسانوں کی جانوں کا ضیا ع انسانی المیہ ہے ، لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں اور رو ڈ نیٹ ورک تباہ ہو گئے ، لائیو اسٹاک سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات خواہ وہ 2005کا زلزلہ ہویا 2010 ، 2022 کے سیلاب ہوں تاجر برادری اپنے متاثرین بھائیوں اور حکومت سندھ کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم ایک ماہ سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ، اس وقت متاثرین کو غذائی ، صحت اور رہائش کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاجروں و صنعتکا روں نے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مناسب پیکج تیار کیا اور ا س سلسلے میں حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان کی چیئر مین شپ میں محمد اریب خان اور احسن ناغڑ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ، کمیٹی نے سندھ کے متاثرہ علا قوںمیں جا کر سیلاب متاثرین میں5000 راشن بیگ اشیاء ضروریہ آٹا ، چاول ، چینی ، کوکنگ آئل ، دالیں ، مصالحہ جات ، چائے کی پتی ، خشک دودھ اور بسکٹ شامل تھے 
، 1500 رہائشی خیمے بمعہ کارپیٹ ، 3000ڈبل مچھر دانیاں ، 3000 مریضوں کے لئے ادویات کے پیکٹ ، 300چارپائیاں بمعہ بیڈ شیٹ اور کمبل ، 20000لنچ باکس ، 1لاکھ منرل واٹر بوتلیں  متاثرین کو پہنچائیں گئیں ۔ 

مزیدخبریں