کراچی (نیوز رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہفتہ 15 اکتوبر سے صبح، دوپہر اور شام میں صرف کھانا پکانے کے وقت گیس دینے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سردیوں میں 18 گھنٹے گیس لوڈ شیڈنگ کا کوئی پلان نہیں بنایا گیا اور اس حوالے سے زیرگردش اشتہار جعلی ہے۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی خبروں پر یقین نہ کریں۔ موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ماضی سے طویل ہو گا جو 19اکتوبر سے 15مارچ تک ہو سکتا ہے۔ وزارت توانائی حکام کے مطابق گیس صرف کھانا بنانے کے اوقات میں ملنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ گیس ذخائر 8 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ضرور ہو رہے ہیں مگر صورتحال الارمنگ قطعی نہیں ہے تاہم کھانا پکانے کے سوا دیگر اوقات میں ایل پی جی سمیت دیگر ذرائع سے گیس کا بندوبست صارفین کیلئے اضافی سہولت ہو سکتی ہے۔
سوئی سدرن