اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان آڈیو لیکس کے معاملے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ فیس سیونگ کیلئے کر رہے ہیں،اعلی عدالت تصدیق کر چکی ہے کہ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج وہ جلسوں میں آئین کی پاسداری کے حلف لے رہے، ان کو معلوم ہے کہ لوگ عمران بچائو تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتے اس لئے اور لوگوں سے حلف لے رہے،حقیقی آزادی سے ان کی مراد اقتدار میں آنا ہے شیری رحمان نے کہا کہ ان کا مقصد ہے تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ملک کو حقیقی آزادی ملے گی،عمران خان آڈیو لیکس کے معاملے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ فیس سیونگ کیلئے کر رہے،ان کو معلوم ہے کہ آڈیو لیکس نے ان کے مفروضی بیانیے دوہرے معیار کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
شیری رحمان
عمران خان آڈیو لیکس پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ فیس سیونگ کیلئے کر رہے‘شیری رحمان
Oct 12, 2022