خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری، بیگم ثمینہ علوی 

Oct 12, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کیلئے خواتین ازخودمعائنہ کی عادت اپنائیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں خواتین کو ذہنی و جسمانی دباؤ کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن اور یونیسف کے تعاون سے لڑکیوں کے عالمی دن کے حوالہ سے پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی خواتین کی ہے جن کو تعلیم کی فراہمی بے انتہاء  ضروری ہے، تعلیم یافتہ مائیں ہی بہتر مستقبل کی نسل کی تربیت کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ٹولز کی مدد سے خواتین مالی طور پر بااختیار بن سکتی ہیں، خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فراہمی ہم سب کی بْنیادی ذمہ داری ہے، خواتین کی زندگی کے تمام شعبوں میں شمولیت یقینی بنانے کی ضرورت ہے، خواتین کو کاروبار کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
بیگم ثمینہ علوی 

مزیدخبریں