12 اکتوبر سیاسی وجمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن‘ اعظم لوہانی

کراچی(نیوز رپورٹر) نائب صدر سندھ پاکستان مسلم لیگ (ن) اعظم خان لوہانی نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے 12اکتوبر 1999ملک میں مارشل لا نافذ کرکے آئین کو معطل کیا جس کی وجہ سے آئینی اور انسانی حقوق معطل ہوگئے ۔ ڈکٹیٹر مشرف نے میڈیا کی آزادی سلب کی اور نیب جیسے انتقامی ادارے کو جنم دیا۔ ایک منتخب عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کو نہ صرف ترقی کی راہ سے ہٹایا بلکہ اسے جمہوریت کی راہ سے ہٹا کرتاریکیوں کے سپرد کر دیا۔اعظم لوہانی نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کامیاب معاشی پالیسی کے نتیجہ میں پاکستانی روپے کی بلندی کی جانب سفر جاری ہے۔ اقتدار کے ہوس میں مبتلا نوٹنکی راجہ عرف بہروپیہ خان کو سوائے رسوائی اور ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ذلت و رسوائی اس کے مقدر کا حصہ ہے جو اسے مل کر رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن