کراچی( نیوزرپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی زرضمانت کی رقم واپسی سے متعلق درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کردیا ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی زر ضمانت کی رقم واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔آغا سراج درانی و دیگر نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد زر ضمانت جمع کرائی تھی۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے اسپیشل بنچ نے آغا سراج درانی و دیگر کی ضمانت مسترد کردی تھی۔
آغا سراج درخواست