کراچی( نیوز رپورٹر)رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور حسین ہزارہ گوٹھ سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان سکندر علی عرف سکو(سرغنہ)، محمد رفیق عرف گوشو گوپانگ اور امجد علی دائیو کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ ایک لاکھ روپے، 2 عدد آٹو رکشہ اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی سہراب گوٹھ میں واقع پنجاب بس اڈا، الآصف اسکوائر، واٹر پمپ چورنگی، صدر، شاہراہ فیصل اور دوسرے علاقوں میں مسافروں کو اپنے رکشوں میں بٹھا کر نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ابتک تقریبا 45 سے 50 لاکھ روپے کی رقم اورمسروقہ سامان مسافروں سے لوٹ چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کوبمعہ رکشہ، موٹر سائیکل، نقدی اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز کارروائی/ گرفتار
کراچی‘ شہریوں کو رکشہ میں بٹھاکر لوٹنے والا گروہ گرفتار
Oct 12, 2022